بھنڈی کے پکوڑے
اجزاء:
بھنڈی: آدھا کلو
پیاز: چار سے پانچ درمیانے سائز کے
بیسن: دو کپ
آمچور: دو چائے کے چمچ
سرکہ: آدھا چمچ
خشک دھنیا: ایک کھانے کا چمچ
نمک: حسبِ ضرورت
سُرخ مرچ پاؤڈر: حسبِ ضرورت
زیرہ: آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچ: دو سے تین
کوکنگ آئل: فرائی کرنے کے لئے

بیسن میں نمک، مرچ، خشک دھنیا، زیرہ اور آمچور ملا کر اچھی طرح سے مکس کر لیں اور پھر حسبِ ضرورت پانی ڈال کر اس طرح سے گھولیں کہ سب مکس ہو جائے۔ بھنڈی کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور ساتھ ہی پیاز باریک باریک کاٹ کر دونوں چیزوں کو بیسن میں شامل کر لیں۔ یاد رہے کہ کہ یہ دونوں چیزیں بیسن کے اندر مکس نہیں ہونی چاہیئں بلکہ بیسن کی مقدار ان چیزوں کے مقابلے میں تھوڑی کم ہونی چائیے۔ اس کے بعد سرکہ اور ہری مرچ ڈال دیں۔ اس کے بعد آپ جس طرح سے عام پکوڑے بناتے ہیں ان کو آئل میں ڈال کر فرائی کرتے جائیں۔ بہت مزے کے بنتے ہیں مجھے یقین ہے کہ آپ لوگوں کو بہت پسند آئیں گے۔



0 comments:

Post a Comment

 
Top