حیدرآبادی دہی کی کڑھی

بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

پہلا مرحلہ

کڑھی کی تیاری

اجزاء

دہی 500گرام
بيسن (چنے کا آٹا) آدھا کپ
دھنيا پاوڈر 1 چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
نمک حسب ذائقہ
ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
ادرک لہسن پيسٹ 1 چائے کاچمچ
پياز 1 عدد ( باريک کھڑی کاٹ ليں )
لہسن کے جوئے 4 سے 5 عدد
ہری مرچ 2 عدد (آدھی آدھی کاٹ ليں )
کری پتہ تھوڑا سا
ہرا دھنيا باريک کاٹ ليں

ترکيب --------

دہی ، بيسن ، نمک ، لال مرچ پؤڈر ، ہلدی پاؤدر ، ادرک لہسن پيسٹ

تين چار کپ پانی ڈال کر مکسر ميں یا چمچ سےاچھی طرح مکس کر ليں -

اب برتن ميں اس مکس کئے ہوئے اجزاء کو ڈال ديں، اب اسميں کٹی ہوئی پياز، لہسن کے جوئے ، کری پتہ، ہری مرچ ڈال ديں اور خوب اچھی طرح پکائيں قريب 30 منٹ دھيمی آنچ پہ پکائيں اس کے بعد دھنيا پاؤڈر ڈال ديں اور مزيد 5 منٹ تک پکاتے رہيں دھيان رہے کہ پکاتے وقت چمچ سے ہلاتے رہيں ورنہ داغ لگنے کا انديشہ ہوتا ہے -

دوسرا مرحلہ

پکوڑے

اجزاء -------

بيسن 2 کپ
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
ہلدی پاؤڈر تھوڑا سا
ادرک لہسن پيسٹ آدھا چائے کا چمچ
کھانے کا سوڈا (ميٹھا سوڈا) آدھا چائے کا چمچ
ہرا دھنيا (باريک کاٹ کر ملا ليں )
تيل پکوڑے فرائی کرنے کے لئے

ترکيب ---

سب اجزاء کو ايکجا کر ليں اورنيم گرم پانی سے اچھی طرح مکس کر ليں ياد رہے کہ اس ميں پانی زيادہ نہ ملائيں - تھوڑی دير کے لئے رکھ ديں -

فرائنگ پان ميں تيل اچھي طرح گرم ہونے ديں اور اور چمچ سے چھوٹے چھوٹے پکوڑے ڈال کرتل ليں - 

تيسرا مر حلہ

بگھار

اجزاء ----

ثابت زيرہ ايک چائے کا چمچ
سوکھی لال مرچ ثابت 3 ،4 عدد
کری پتہ تھورا سا
لہسن کے جوئے 2 عدد باريک کاٹ ليں
تيل تھوڑا سا
ہلدی تھوڑی سی

کڑھی، پکوڑوں کو يکجا کريں فرائينگ پان ميں تيل گرم کريں ثابت زيرہ - سوکھی لال مرچ ،کر پتہ لہسن کے جوئے ڈال ديں اور براؤن ہونے پر ہلدی ڈال کڑھی ميں بگار لگا ديں -


0 comments:

Post a Comment

 
Top