چائینیز ڈمپلنگز

اجزاء:۔
چائینیز ڈمپلنگز بنانے کے لئے آپ کو تین چیزیں الگ الگ تیار کرنی ہوں گی۔
1: ڈو
2: فلنگ
3: سوس


ڈو بنانے کے لئے اجزاء و ترکیب:
کارن فلور: آدھا کپ
پلین فلور: آدھا کپ
گرم پانی: حسبِ ضرورت
ڈو بنانے کے لئے کارن فلور اور پلین فلور کو ملا کرگوندھ لیں اور اِس آمیزے کو سخت رکھیں تا کہ اس کو فِل کرنے کے لئے جس بھی شیپ میں آپ موڑنا چاہیں یہ مُڑ جائے۔ گوندھنے کے بعد اس کو ایک گھنٹے کے لئے ڈھانپ کر رکھ دیں۔


فلنگ کے لئے اجزاء و ترکیب:
قیمہ: آدھا کلو (چکن یا بیف جو بھی لینا چاہیں)
گاجر: ایک (کدو کش کی ہوئی)
پیاز: ایک درمیانی (باریک کتری ہوئی)
ادرک پیسٹ: ایک چمچ
نمک: حسبِ ذائقہ
کالی مرچ پاؤڈر: حسبِ ذائقہ
ان سب چیزوں کو قیمے میں ملا کر اچھی طرح سے مکس کر لیں۔ اگر آپ کوئی اور سبزی بھی ڈالنا چاہیں تو ذائقے کے طور پر ڈال سکتے ہیں۔



اس کے بعد ڈو میں سے چھوٹے چھوٹے پیڑے لے کر اُس کو روٹی کی شکل میں بیل لیں اور حسبِ ضرورت قیمے والا آمیزہ شامل کرلیں۔ اُس کے ساتھ ہی آپ اُن کو ایسی شکل دیتے جایئں جیسے اِن تصاویر میں دی گئی ہے یا اپنی مرضی سے کسی بھی طریقے سے بنا لیں۔





اس کے بعد آپ ان ڈمپلنگز کو فرائی کر لیں۔

سوس بنانے کے اجزاء و ترکیب:
ادرک پیسٹ: آدھا چمچ
سرکہ: آدھا کپ
سویا سوس: چار کھانے کے چمچ
کالی مرچ: آدھا چمچ
نمک: حسبِ ذائقہ
چینی: دو چائے کے چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر: آدھے چمچ سے بھی کم


جی تو جب تک آپ نے سوس بنائی آپ کے ڈمپلنگز بھی فرائی ہو چکے تو کیا خیال ہے سرو کر دئیے جایئں؟؟؟


چائینیز کا اصلی طریقہ تو یہ ہے کہ وہ فرائی کی بجائے سٹیم سے پکاتے ہیں دونوں طرح سے بہت اچھے بنتے ہیں آگے آپکی مرضی۔ اور جو لوگ گوشت پسند نہیں کرتے وہ سبزیاں بھی ڈال سکتے ہیں۔ لیکن جس طرح سے بھی بنائیں کالی مرچ کا ہی استعمال کریں۔ بہت مزے کے ہوتے ہیں۔





0 comments:

Post a Comment

 
Top