کچوریاں
گندم کا آٹا 2 کپ
مونگ دال 2/1 کپ
چنا دال 2/1 کپ
قیمہ 1 کپ
کالی الائچی 3 عدد
(پسی ھوئی)
کالی مرچ 6 عدد
لانگ 4 عدد
زیرہ 2/1 ٹیبل اسپون
گرم مصالحہ 2/1 ٹیبل اسپون
ہری پرچ 3-2 عدد
(باریک کٹی ھوئی)
نمک حسب ذائقہ
آئل فرائی کے لیے
دالوں کو رات بھر بھگو دیں۔ پھر پانی نکال کر گرائینڈر میں ڈال کر پیسٹ بنا لیں۔ الائچی،لانگ، زیرہ اور کالی مرچ کو پیس لیں۔ اب ایک پین میں 1 ٹیبل اسپون گھی کو گرم کر کے اس میں پسے ھوئے مصالحے، نمک اور دالوں کا پیسٹ ڈال کر فرائی کر لیں۔ الگ پین میں 3 ٹیبل اسپون گھی گرم کر کے قیمہ، نمک اور ہری مرچ کے ساتھ بھون لیں۔ اب بھنا ھوا قیمہ اور دال ملا لیں۔ آٹے میں نمک اور تھوڑا سا گھی ملا لیں اور پانی ڈال کر سخت گوندھ لیں۔ پھر اسکے 8 پیڑے بنا لیں۔ اب ایک پیڑے کو تھوڑا سا چوڑا کر کے اس میں قیمہ اور دال کی فلنگ رکھیں اور بند کر ے اسے بیلن سے گول پوری بنا لیں اور فرائی کر لیں۔
چٹنی
اناردانہ 2/1 کپ
پودینہ 1 کپ
نمک 1 کھانے کا چمچ
ہری مرچ 4 عدد
سرخ مرچ 2/1 کھانے کا چمچ
زیرہ 2/1 کھانے کا چمچ
ان سب چیزوں کو ملا کر پیس لیں اور کچوریوں کے ساتھ پیش کریں۔
0 comments:
Post a Comment